19 اکتوبر 2011 - 20:30

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلامی بیداری کی تحریک اسلامی انقلاب سے متاثر ہے۔

ابنا: علی اکبر ولایتی نے آج یزد میں منعقدہ اسلامی بیداری کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی امۃ اسلامی انقلاب سے متاثر ہوکر میدان عمل میں آئي ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام عالم اور دنیا کے حریت پسندوں کی توجہ کا مرکز ہے اور اقوام عالم نے ایران کو نمونہ عمل بنا کر اپنے دشمنوں کے خلاف قیام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حقیقی اسلام کا پرچم دار اور مسلمانوں کی عزت سربلندی کا سبب نیز مستکبروں کے خلاف مقابلے اور قیام کا مثالی نمونہ ہے۔ ........../169